• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا: اقوامِ متحدہ کے زیر انتظام سالانہ ویمن انٹر نیشنل بازار کا انعقاد

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اقوامِ متحدہ کے زیر انتظام سالانہ ویمن انٹر نیشنل بازار کا انعقاد آسٹریا سنٹر ویانا میں کیا گیا اس ویمن انٹر نیشنل بازار کا مقصد دنیا بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے مدد کرنا ہوتا ہے۔ انٹر نیشنل بازار میں پاکستان سفارتخانہ آسٹریا سمیت 50کے قریب مختلف ممالک کے سفارت خانوں ،سعودی عرب ،ترکیہ ، چائنہ ،مراکوو دیگر کی جانب سے اپنی اپنی ثقافت کے مختلف مصنوعات کے اسٹالز جن میں فوڈ ،ہینڈی کرافٹ ،شال،میوہ جات ،جیولری ودیگر لگائے گئے ہیں ۔پاکستانی سٹالز میں بھی لوگوں کی دلچسپی اور خاص کر خواتین نے پاکستانی مصنوعات کی بہت تعریف کی جو قابل دید تھا اور غیر ملکیوں نے پاکستانی مصنوعات خریدنے میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید