• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے دبئی ایکسپو 2020ء میں اپنے شوہر عصر ملک کو شکست دے دی۔

حال ہی میں ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کے ساتھ دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

اپنے دورے میں ملالہ کے ساتھ سماجی کارکن اور ملالہ فنڈ کے پارٹنر شہزاد رائے بھی تھے۔ انہوں نے ’پاکستان کا پوشیدہ خزانہ‘ کے تھیم پر مبنی پویلین کا دورہ کیا اور خواتین کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے نمائش میں دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک بھی دیکھا جسے پاکستانی کینیڈین آرٹسٹ شاہد رسام نے بنایا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے رسام کے کام کو سراہا اور کہا کہ انہیں پویلین میں دکھائی جانے والے پاکستانی ثقافت پر فخر ہے۔

اسی دوران ملالہ نے اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ ایک گیم بھی کھیلا جس میں اُنہوں نے شوہر کو شکست دی۔


خاص رپورٹ سے مزید