معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کے لیے ایک اہم اقدام اُٹھا لیا۔
یوٹیوب نے بچوں کے اکاؤنٹس کی شناخت کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال کرنا شروع کر دیا۔
یہ نیا اقدام امریکا میں لاگو کیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں یوٹیوب کو بھی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح بچوں کو نامناسب مواد سے بچانے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
یوٹیوب کے پروڈکٹ مینجمنٹ کے یوتھ ڈائریکٹر جیمز بیسر نے وضاحت کی کہ اے آئی کی ایک قسم جسے مشین لرننگ کہا جاتا ہے، مختلف عوامل کی مدد سے ہمیں اکاؤنٹ میں درج تاریخ پیدائش سے قطع نظر صارفین کی اصل عمر کا اندازہ لگانے میں یوٹیوب کی مدد کرے گی جیسے کہ جیسے کہ کس قسم کی ویڈیوز دیکھی گئیں؟ اور اکاؤنٹس کتنے پرانے ہیں؟
اس حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ طریقہ کار پہلے ہی دیگر کئی شعبوں میں کامیابی سے استعمال ہو چکا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ اے آئی کی مدد سے جن صارفین کی عمر پر شک ہوگا انہیں ایک نوٹیفیکیشن بھیج جائے گا جس کے بعد صارفین کریڈٹ کارڈ، سیلفی یا آئی ڈی کارڈ کے ذریعے اپنی عمر کی تصدیق کر سکیں گے۔