• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2021: آزادی صحافت کی صورتحال مزید ابتر ہوئی


کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ برائے سال 2021ء جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال آزادی صحافت کی صورتِ حال گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں مزید ابتر رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں میڈیا کی آزادی، آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے حقوق کو کسی نہ کسی ہتھکنڈے کے ذریعے دبانے کی کوششوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا، 2 صحافیوں نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2021ء میں میڈیا براہ راست اور بالواسطہ دباؤ اور مختلف حکومتی اور غیر حکومتی و ریاستی اقدامات اور عدم برداشت پر مبنی میڈیا مخالف کارروائیوں کے نرغے میں رہا۔

قومی خبریں سے مزید