• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں’آگے دیکھ‘ پر ڈانس کرنے والے کی گلوکاری کے چرچے

پاکستان سُپر لیگ کے سنسنی خیز میچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز دیکھنے سے میر پور خاص سے آیا یہ کرکٹ کا متوالا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا۔

میرپور خاص سے تعلق رکھنے والا یہ کرکٹ شائق واصف غفور کا کہنا ہے کہ وہ میچ دیکھنے چار گھنٹے کا سفر کر کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ میچ میں جیسے فخر زمان کو ہِٹ ہونا تھا ویسے ہی میری قسمت میں بھی ہِٹ ہونا لکھا تھا۔

اپنے ڈانس کے حوالے سے واصف نے بتایا کہ وہ کوئی پروفیشنل ڈانسر نہیں ہیں بلکہ بس گراؤنڈ میں میوزک چل رہا تھا تو سوچا ڈانس ہی کرلیا جائے۔

واصف غفور نے کہا کہ وہ کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، تب ہی ایک لمبا سفر کر کے یہاں میچ دیکھنے پہنچے ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی آواز کا بھی جادو جگایا۔ ڈانس مووز کے بعد ان کی گلوکاری کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم میں موجود ایک نوجوان کرکٹ کے متوالے واصف کے آفیشل پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

نوجوان کے ڈانس مووز نے وہاں بیٹھے لوگوں کی توجہ تو اپنی جانب مبذول کروا ہی لی تھی لیکن سوشل میڈیا پر بھی اس ڈانس ویڈیو کے خوب چرچے ہیں۔

خیال رہے کہ 27 جنوری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز ایک ماہ تک جاری رہیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید