• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ —فائل فوٹو
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ —فائل فوٹو

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف ڈٹ گئیں، معاملہ عدالت پہنچ گیا۔

حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اسٹے آرڈر لے لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔

عدالت نے بلال شاہ کی درخواست پر حریم شاہ کو لندن سے واپسی تک عدالت آنے سے استثنیٰ دے دیا۔

بلال شاہ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حریم شاہ لندن سے واپس وطن پہنچتے ہی انکوائری میں شامل ہو جائیں گی۔

سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید