• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھانی مستقبل میں وزیرخارجہ بننے کے خواہشمند

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہنواز دھانی نے مستقبل میں پاکستان کا وزیرخارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شاہنواز دھانی کی ایک ویڈیو پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی، جس میں وزیرخارجہ، دلوں کا فاتح جیسے القابات لکھے گئے اور ساتھ ہی  سوال کیا گیا کہ شاہنواز دھانی اور مزید کتنے خطاب لے سکیں گے۔

 شاہنواز دھانی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ورلڈ کپ میں سب کہتے تھے کہ شاہنواز دھانی ہماری ٹیم کا وزیر خارجہ ہے، میں ورلڈکپ میں غیر ملکی کرکٹرز سے ملا، ایم ایس دھونی اور راشد خان سے بھی ملا۔

دھانی نے بتایا کہ جو بھی ہارتی تھی وہ ان کے کھلاڑیوں سے جا کر ضرور ملتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ ضرور پاکستان کے وزیر خارجہ بنیں گے۔

دھانی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ہو یا پاکستان کی نمائندگی میں اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں اور ہمیشہ اسی مسکراہٹ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا رہوں گا کیونکہ لوگ مجھے ایسے ہی پسند کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ شائقین اب پی ایس ایل میں جشن منانے کا نیا انداز دیکھیں گے اور اسے پسند بھی کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید