• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اسکول کی لڑکی ملزم کے چھری کے وار سے زخمی


لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ملزم نے لڑکی کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اسکول سے واپس آرہی تھی کہ ملزم نے اس پر حملہ کیا، لڑکی کے بال بھی کاٹے اور اس پر چھری سے وار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اکرم لڑکی کا محلے دار ہے، جس نے اسے ہراساں کیا، معاملے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی کو فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا اور متاثرہ لڑکی کی درخواست پر کارروائی شروع کردی لیکن ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔

قومی خبریں سے مزید