• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی، بیک پریشر سے 72انچ پانی کی لائن پھٹ گئی

دھابیجی، بیک پریشر سے 72انچ پانی کی لائن پھٹ گئی
دھابیجی، بیک پریشر سے 72انچ پانی کی لائن پھٹ گئی

گھارو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے 20 پمپ بند ہوگئے، پانی کے بیک پریشر سے 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی۔

واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر صبح بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے 20پمپ بند ہوگئے جس کے نتیجے میں کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جو کچھ دیر بعد بجلی آنے پر بحال کردی گئی۔

پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو یومیہ 10کروڑ گیلن پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی پائپ لائن نمبر5 دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بڑا علاقہ زیرآب آگیا۔

اطلاع ملنے پر واٹربورڈ گھارو ڈویژن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا وال بند کرکے مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔

واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کا کام آج رات تک مکمل کرلیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید