پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، جبکہ 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز ہی بناسکی۔
پشاور زلمی کا آغاز ہدف کے تعاقب میں اچھا نہ تھا، زازئی کے پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد زلمی کا رن ریٹ نہ بڑھ سکا۔
پہلے کامران اکمل نے دھواں دار بیٹنگ اور پھر حیدر علی نے قسمت کا سہارا لیتے ہوئے ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں ہی ناکام رہے۔
کامران اکمل 41 اور حیدر علی 49 رنز بنا کر ایسے موقع پر آؤٹ ہوئے جب جیت تقریباً نامکمن ہوگئی تھی جبکہ ان کے علاوہ شیرفین ردرفرڈ 20 اور حسین طلعت 15 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین زلمی کے بیٹرز آؤٹ کیے، ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویسا نے دو دو جبکہ راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر لاہور قلندرز کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں لاہور قلندرز کے تمام بیٹرز ہی نے اپنا اپنا حصہ ڈالا جہاں عبداللہ شفیق نے 41، محمد حفیظ نے 37، کامران غلان نے 30 رنز بنائے جبکہ راشد خان نے 22 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
لاہور قلندز کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ لی۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں جارح مزاج افغان بلے باز حضرت اللہ زازئی کو شامل کیا گیا۔
وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی پشاور زلمی کی ٹیم حضرت اللہ زازئی، حسین طلعت، حیدر علی، شعیب ملک، شیرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، اریش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد پر مشتمل تھی۔
لاہور قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فوکس کرافٹ، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔