• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء و مشائخ کی جانب سے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت


ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں کی بھرپور مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں علمائے کرام کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے شہدا اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر وطن عزیز کے امن و سلامتی سے کھیلنا چاہتے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 4 فروری کو ملک بھر میں جمعہ کے خطبوں میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی عزائم اور سازشوں کی مذمت کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید