• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں فرنٹ ڈیسک سسٹم کا آغاز کل سے ہوگا

سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا کے 8 تھانوں میں فرنٹ ڈیسک سسٹم کا آغاز کل سے کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں سرگودھا ضلع کے 8 تھانوں کا انتخاب کیا گیا ہےم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فرنٹ ڈیسک سسٹم کا افتتاح لاہور میں کرینگے۔ سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں فرنٹ ڈیسک سسٹم شروع کرنے کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے ان فرنٹ ڈیسک سسٹم کی نگرانی متعلقہ ریجن کے آر پی او اور ضلع کے ڈی پی اوز کرینگے ان تھانوں میں مانیٹرنگ روم بھی قائم کئے جارہے ہیں تاکہ آنیوالے سائلین کا ڈائریکٹ رابطہ ایس ایچ او اور محرر سے ہوگا فرنٹ ڈیسک سسٹم کا مقصد عوام کو پولیس کی جانب سے تنگ کرنے کے سلسلہ کو ختم کرنا ہے 23 مئی کو وزیر اعلیٰ پنجاب لاہور میں فرنٹ ڈیسک سسٹم کا افتتاح کرینگے اس افتتاح کیساتھ ہی صوبہ بھر کے 10 سے زائد اضلاع میں فرنٹ ڈیسک سسٹم رائج کردیا جائیگا۔
تازہ ترین