• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: وزیرِ اعظم کا سرمایہ کاروں کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب

وزیرِ اعظم عمران خان —فائل فوٹو
وزیرِ اعظم عمران خان —فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ چین میں وزیرِ اعظم عمران خان کے دن کا آغاز آج پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب سے ہوا۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے بتایا کہ 18 سیکٹرز میں چین کے صنعت کار پاکستان سے تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اولمپک ویلیج جائیں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزراء کا وفد بھی سرمائی اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شریک ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر چین پہنچے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ سے ہفتے کو جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات طے ہے۔

قومی خبریں سے مزید