• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کردیا۔

10 لاکھ روپے سالانہ تک میڈیکل سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزید رقم کی ضرورت ہو تو خصوصی میڈیکل بورڈ اضافی رقم بھی جاری کر دے گا۔

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد نواز شریف بطور سربراہ خاندان مع ایک فرد قومی صحت کارڈ کے اہل ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے کسی بھی سرکاری و نجی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10لاکھ روپے تک علاج کرواسکتے ہیں۔

 اگر اسپتال میں علاج کے دوران مزید رقم کی ضرورت پڑے تو محکمہ صحت پنجاب کی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر وزیراعلیٰ پنجاب اضافی رقم جاری کرنے کی بھی ہدایت کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید