• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو تو پیٹ پھاڑ کر آصف زرداری سے پیسے نکلوانے تھے، فواد چوہدری


وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سارے کرمنلز نے آج ایک دوسرے سے یکجہتی کا اظہار کیا، یہ ہمیشہ سے اکٹھے ہیں اور عمران خان کی دشمنی میں اکٹھے ہیں، شہباز شریف کو تو پیٹ پھاڑ کر آصف زرداری سے پیسے نکلوانے تھے۔

بیجنگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف ایک روز کچھ اور دوسرے روز کچھ ہوتاہے، اپوزیشن کو پہلے بھی شکست دی، دوبارہ بھی دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت ہے، سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو شکست ہوئی، کئی اور شکستیں اپوزیشن کا مقدر ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ معیشت، خارجہ پالیسی تمام پالیسیوں میں پاکستان آگے جا رہا ہے، سی پیک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات آج جاری کردی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم آج کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے پاکستان کا خواب پورا ہو کر رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید