• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے بات چیت جاری رکھنے پر رضامند ہیں، ایرانی صدر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایران باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں سعودی عرب سے بات چیت جاری رکھنے پر رضامند ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کو کسی نتیجہ تک پہنچنے پر جاری رکھنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ سعودی عرب باہمی افہام و تفہیم اور احترام کی فضا میں مذاکرات کرے تو مذاکرات جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ عراق نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار کی میزبانی کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید