ٹی او آر کمیٹی کے لیے تمام نام ملنے کے بعد منگل یا بدھ کو اجلاس بلائیں گے ،ضابطہ کار میں قرضے ، کرپشن اور پاناما لیکس کے معاملات شامل ہوں گے ۔
اسپیکر ایاز صادق نے گیلانی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے اپوزیشن کے نام آگئے ہیں جبکہ حکومتی ارکان کے نام بھی کل تک آجائیں گے۔سینیٹ کے اپوزیشن کے نام نہیں آئے، کمیٹی کے ممبران سے مشاورت کرکے آئندہ ایک دو روز میں میٹنگ رکھیں گے۔
ایاز صادق نے کہا کہ 12 ممبران کی ٹی او آرز کمیٹی میں کوئی نظر انداز نہیں ہوا،ہر اپوزیشن کا حکومتی جماعت سے رابطہ ہے،پاناما لیکس کمیشن کے ٹی اوآرز سے متعلق یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے جو ٹی او آر بنائے اس میں استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں تھا ۔