• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا نے کرکٹ ٹیم کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے میں مدد کیوں کی؟

لتا منگیشکر، فائل فوٹو
لتا منگیشکر، فائل فوٹو

سینئر بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا ہے کہ لتا منگیشکر نے 1983 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے اکٹھے کرنے میں مدد کی تھی۔

اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ ’اس وقت بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کوئی منافع بخش ادارہ نہیں تھا اور ان کے پاس کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد دینے کے لیے فنڈز نہیں تھے‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ ’لتا منگیشکر کرکٹ کی بہت بڑی مداح تھیں، 1983 میں، جب ہم نے ورلڈ کپ جیتا، تو لتا نے اپنے بھائی ہریدا ناتھ منگیشکر  کے ساتھ مل کر فنڈ اکٹھا کیا‘۔ 

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’لتا نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے 20 لاکھ روپے اکٹھے کئے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید