• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس قومی نہیں بین الاقوامی ایشو ہے، خورشید شاہ

Panama Leaks A International Issue Says Khurshid Shah
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس قومی نہیں بین الاقوامی ایشوہے،جن جائیدادوں کے بارے میں پہلے تردید کی جاتی تھی اب ان کےشواہد سامنے آچکےہیں،امیدہے میاں صاحب اوران کی ٹیم پاناما معاملے پرکوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گی۔

سکھرمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے خورشید شاہ نے کہا کہ جب مسائل پا رلیمنٹ میں حل نہ ہوں تو عوام کو سڑکوں پر تو آنا ہی پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیا سی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن شفاف طریقے سے عوام میں واپس جانا چاہتی ہے۔ اس لیے وہ کوئی ہلڑبا زی جھگڑا نہیں کرنا چاہتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کمیٹی بن چکی ہے کل یا پرسوں بیٹھ کر ٹی آر اوز بنا ئے گی ان میں اگر حکو مت یا اپوزیشن کے دیئے گئے ٹی آر اوزمیں سے بھی کوئی با ت اچھی ہو گی تو اسے بھی حصہ بنا لیا جا ئے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ضرور کوشش کریں گے کہ یہ معاملہ سبوتاژ ہو مگر مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے وزرا بہتر راستہ نکالیں گے، چاہے پھر عمران خان ہو خورشید شاہ یا نواز شریف ہر کسی کو ٹی آر اوز کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
تازہ ترین