چین کی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے ایک مرتبہ پھر اس بات کی تردید کی ہے کہ اُن کو ملک کے سیاسی لیڈر کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔
ایک بیان میں ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی بڑی غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔
پینگ شوئی نے نومبر 2021 میں سوشل میڈیا پرلکھا تھا کہ اُنہیں چین کی سیاسی پارٹی کے رہنما کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔
تاہم بعد میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر سے وہ پیغام ہٹادیا تھا۔
اب اُنہوں نے ایک فرانسیسی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے دوبارہ اس بات کی تردید کی ہے کہ اُن کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔
پینگ شوئی نے کہا کہ اُنہوں نے یہ کبھی بھی الزام نہیں لگایا کہ اُن کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، وہ ایک نارمل زندگی گزار رہی ہیں۔