• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت مل گئی


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے میچز میں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی۔

پی ایس ایل میچز کے حوالے سے این سی او سی  نے  پنجاب انتظامیہ، پی سی بی اور وزرات صحت کو مراسلہ بھیج دیا۔

این سی او سی کے مطابق لاہور میں میچز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، 10 تا 15 فروری کے دوران میچز میں 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے۔

 این سی او سی کا کہنا ہے کہ 16 تا 27 فروری میچزمیں 100 فیصد گنجائش کے ساتھ شائقین اسٹیڈیم  آسکیں گے۔

کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کیلئے مکمل ویکسینیشن لازم ہو گی، 12 سال سے کم عمر بچے بھی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید