کراچی (آئی این پی) اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی کی بات سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی متفق ہوگئیں۔ گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مانی نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔مانی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔ اس بات پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ میں مانی کی اس بات سے متفق ہوں۔