• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نےسوات میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا

Pervaiz Khattak Inaugurates Judicial Complex In Swat
سوات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کردیا،جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرنو پر 25 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔

سوات کی تحصیل کبل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سوات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے،سوات کے عوام کےلیے نیا سوات بنارہے ہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس 14 ماہ کے بجائے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جبکہ پرویز خٹک نے کبل اسپتال کو گریڈ سی کادرجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔
تازہ ترین