• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے کشمیر اور افغان معاملے پر پاکستانی موقف کی تائید کی، عمران خان

اسلا م آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے‘ چین سیاسی اورجغرافیائی امورپرپاکستان کے ساتھ کھڑاہے‘ چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے‘چین نے مسئلہ کشمیراور افغان معاملے پر پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی‘وفاق وزیراسدعمراور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے دورہ چین میں ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں۔

اہم خبریں سے مزید