• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے نشیبی علاقوں میں بجلی عارضی بند کی جاسکتی ہے، کےالیکٹرک

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی کے نشیبی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی عارضی طور پر بند کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بارش اور جمع پانی میں برقی آلات کا غیرمحفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

کےالیکٹرک نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ٹوٹے تاروں، ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر بادلوں کا راج ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے بوندا باندی پھر موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید