• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

نجی ایئرلائن کی پرواز شارجہ سے سیالکوٹ آرہی تھی، اس دوران خاتون بانو گل کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع کپتان کو دی گئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، تاہم اس دوران بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ماں اور بچے کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، جہاں دونوں صحت مند ہیں جبکہ نجی ایئرلائن کی پرواز سیالکوٹ روانہ ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید