• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر ملنے والی سبسڈی کے بھی خلاف ہے، اس سبسڈی کو بھی درست کرنا ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ رہی ہوں تو اسے عوام پر منتقل کرنا پڑے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف پراویڈنٹ فنڈ سے ٹیکس استثنیٰ نکالنا چاہتا ہے جس سے غریب پر بوجھ آئے گا، اس پر عالمی ادارے سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے گیپ کو کم کرنا ہے، انڈسٹری کی پیداوار کو بڑھانا ہے، اس میں وقت لگتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید