• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، گجرات میں 28 مسلم بے گناہ نوجوان 13 سال بعد بری

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست گجرات کی ایک عدالت نے 28مسلم نوجوانوں کو 13 برس قید کے بعد باعزت بری کر دیا۔

 انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ان بے گناہ شہریوں کو زر تلافی اور ان کی زندگیاں برباد کرنے والوں کو سزائیں ملنا چاہییں۔ 

گجرات کے شہر احمد آباد میں 26 جولائی 2008 کو ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار 77 افراد میں سے ان 28 مسلم نوجوانوں کو ایک خصوصی عدالت نے منگل کے روز باعزت بری کر دیا۔ 

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیگر 49 قصور وار افراد میں سے بھی بیشتر کو رہائی مل جائے گی کیونکہ وہ اپنے جرائم کے لیے مقررہ سے زیادہ مدت کی سزائیں پہلے ہی کاٹ چکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید