صوابی(نمائندہ جنگ ) پی ٹی آئی صوابی کے ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ صوابی کے باشعور عوام آگاہ ہیں۔ 132کے وی پاور ٹرانسمیشن لائن تربیلا سے صوابی کس کی کو ششوں سے پایا تکمیل تک پہنچی انھوں نے کہا کہ پیسکو چیف انوارالحق یوسفزئی ایک ایماندار اور محنتی شخص ہیں ان کی کو ششوں سے صوابی میں بجلی کے مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے مگر افسوس کہ کچھ سیاسی جماعیتں 132 کے وی پاور ٹرانسمیشن لائن تربیلا سے صوابی کو اپنی کاوشوں کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے صوابی میں بجلی کے مسائل کے حل کے لیے اپنے پہلے دور سے لے کر اب تک بے شمار کو شش کی۔