• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کروایا گیا


خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سر میں کیل ٹھوکنے والی خاتون کا ماہر نفسیات سے طبی معائنہ کروایا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل چیک اپ کے مطابق خاتون ڈپریشن کی مریضہ ہے۔

ہارون الرشید نے کہا کہ حال ہی میں متاثرہ خاتون کا والد بھی فوت ہوا ہے،  خاتون کو ڈاکٹر نے دو ہفتے بعد دوبارہ چیک اپ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا 2017 سے علاج چل رہا ہے، یہ جعلی عامل کے کہنے پر یا گھریلو تشدد کا واقعہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سر میں کیل ٹھوکے جانے سے زخمی ہونے والی مذکورہ خاتون بازگلہ کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے سر سے سرجری کے ذریعے کیل نکالی گئی تھی۔

اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ متاثرہ خاتون کی 3 بیٹیاں ہیں اور نرینہ اولاد نہیں ہے، خاتون کے شوہر کو بیٹیاں پسند نہیں تھیں، بیٹے کی پیدائش کی خواہش پر جعلی عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوکی گئی تھی تاہم خاتون کے بیٹے  کے سامنے آنے پر یہ بات غلط ثابت ہو گئی۔

اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر حیدر نے بتایا تھا کہ خاتون حاملہ ہے اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، کیل کو سرجری کے ذریعے نکال کر خاتون کو ڈسچارج کرکے گھر روانہ کر دیا گیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مریضہ کو اسپتال لانے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں۔

قومی خبریں سے مزید