• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمبر گیم پوری ہونے کی بات حقیقت ہے، جاوید لطیف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نمبر گیم پوری ہونے کی بات میں حقیقت ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اور اتحادی آج کیا کہہ رہے ہیں، فون کال آتی ہے، دباؤ آتا ہے تو اتحادی حکومت کی حمایت کے لیے آتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 4 سال کے دوران ہر ادارے میں بربادی ہوئی، پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا، معیشت تباہ ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نمبر گیم پوری ہونے کی باتوں میں حقیقت ہے، نمبر گیم پوری کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کو کوئی کوشش بھی نہیں کرنی پڑی۔

میاں جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے عوام کا جو حشر کیا ہے، ان کے لیے حلقوں میں جانا مشکل ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید