امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کی کارکردگی صفر قرار دے دی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کی بربادی کی ذمہ دار ٹیم کو سرٹیفکیٹ دینا عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء کی کارکردگی صفر ہے، ملک کے ادارے مسلسل تنزلی کا شکار ہیں جس پر انعام نہیں سزا ملنی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی پر عوام مایوس ہیں اور ان سے فوری چھٹکارا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وقت قریب ہے اب عوام فیصلہ کریں گے کہ ان وزراء کی بات بھی سننی ہے یا نہیں؟
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں اپنی شرائط پر قرضے دے رہا ہے، حکومت یہ معاہدے قوم کے سامنے لائے، موجودہ حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔