کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء کرن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کا جلسہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری سے محبت کرتے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدترین کارکردگی پر وزرا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے پر عمران خان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا جانا چاہئے،عمران نیازی کو پتہ ہے کہ عوام صرف بدعائیں دے رہےہیں اسی لیئے خود سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ عوام کے حقوق کیلئے ہے جس سے موجودہ حکومت نے جھوٹے وعدے کئے اور آج لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں لانگ مارچ کامیاب ہوگا لانگ مارچ سے حکومت گھر جائے یا نہ جائے ہم عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے کا فرض ادا کررہے ہیں۔