• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو حکومتی اقدامات سے بروقت آگاہ کرنا ضروری ہے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے سیکرٹری اطلاعات حکومت بلوچستان عمران خان سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری حکومتی اقدامات، ترقیاتی سرگرمیوں، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بالخصوص کوئٹہ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور فلاحی اقدامات کو محکمہ اطلاعات کے ذریعے مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔میر لیاقت علی لہڑی نے کہا کہ عوام کو حکومتی اقدامات اور عوامی خدمت کے منصوبوں سے بروقت آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید