• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر)چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق بڑی مالی بدعنوانیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے نیب بلوچستان کی ماہانہ کھلی کچہری 27 اگست جمعرات کو صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک نیب بلوچستان دفتر، شاہراہ گلستان، کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان شکایت کنندگان کو بذات خود سنیں گے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ تحریری شکایات کے ساتھ نام، شناختی کارڈ کی کاپی، مکمل پتہ، دستخط یا نشانِ انگوٹھا اور رابطہ نمبر لازماً فراہم کریں۔واضح کیا جاتا ہے کہ گمنام یا فرضی شکایات پر کارروائی نہیں ہوگی، جبکہ مصدقہ اور نیب کے دائرہ اختیار میں آنے والی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید