• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت عظیم نعمت ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر پوری امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی پوری زندگی ہمارے لیے محبت، امن، بھائی چارے، برداشت، عدل و انصاف اور انسانیت کی خدمت کا عملی نمونہ ہے۔ آپﷺ نے انسانوں کو رنگ، نسل، زبان اور قبیلے کے امتیاز سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے اور امن و اخوت کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیا۔میر ظہور بلیدی نے کہا کہ 12 ربیع الاول ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سیرتِ طیبہ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں گے۔ معاشرے میں محبت، رواداری، اتحاد اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہی نبی کریم ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے۔
کوئٹہ سے مزید