• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 افراد کا قتل، نواب شاہ میں بھنڈ برادری کا دھرنا جاری

نواب شاہ کے علاقے مرزا پور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت پر بھنڈ برادری کا گزشتہ رات سے احتجاج جاری ہے۔

دھرنے کی وجہ سے سندھ کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔

پنجاب سے آنے والے ٹریفک کو مورو، دادو اور کراچی کی جانب اور کراچی سے جانے والے ٹریفک کو سعید آباد بائی پاس سے دیگر اضلاع کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرین نے مقدمے کے اندراج اور ملزمان کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو واقعے کی شفاف انکوائری کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر زرداری اور بھنڈ برادری میں فائرنگ سے پولیس پکٹ انچارج سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے زرداری برادری کے 16 افراد کو گرفتار کیا، بھنڈ برادری نے تمام ملزمان کی گرفتاری کیلئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ہوا ہے۔

دو ماہ قبل مبینہ طور پر بھنڈ برادری نے زرداری برادری پر زمین پر قبضے کا الزام لگایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید