کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی، گلستان جوہر میں سپریم کورٹ کے حکم پر گرائے گئے شادی ہال کی دوبارہ تعمیرات شروع کردی گئیں۔
کے ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک 2 میں اسپتال کیلئے الاٹ زمین پر شادی ہال تعمیر کیا جارہا ہے، پبلک بلڈنگ کی زمین پر رفاہی کام ہوسکتا ہے، کمرشل مقاصد غیرقانونی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس ٹی 23 پر کے ڈی اے افسران کی سرپرستی میں کام دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
پلاٹ کی زمین کی پیمائش بھی کاغذات میں تین بار تبدیل کی گئی، گزشتہ سال دسمبر میں پلاٹ کی دوبارہ پیمائش کے ڈی اے نے کی تھی۔
خیال رہے کہ گلستان جوہر میں بینکوئٹ کو چند سال قبل سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا گیا تھا۔