• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: ملٹری پوسٹ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خود کش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ اور  ہینڈ گرنیڈ سے حملے کی بھی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید