ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ رات کو سونے سے قبل میڈیا کا استعمال، یوٹیوب پر ویڈیوز یا پھر انٹرنیٹ براؤزنگ اور موسیقی سننا نیند کے لیے سخت نقصاندہ ہے۔
جرنل آف سلیپ ریسرچ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران یہ بات عام ہوگئی ہے کہ لوگ شور کے باعث بے خوابی کا شکار ہیں۔
جس کے نتیجے میں دیر سے سونے اور صبح سویرے پرندوں کی چہچہاہٹ نیند سے بیداری کا سبب بنتی ہے جبکہ بہت زیادہ فلمیں دیکھنے یا پھر ویب سیریز یا سوشل میڈیا پر پوسٹس دیکھنا بھی ان دنوں تفریحی کا حصہ ہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے تفریح کے دیگر ذرائع نہیں ہیں۔
لیکن اس سے لوگوں کی صحت پر کس قدر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں اس کا انھیں اندازہ نہیں ہے۔
اس تحقیق میں 58 بالغ افراد کو ایک ڈائری رکھنے اور بستر پر جانے سے قبل میڈیا کے استعمال اور اسکی جگہ اور ملٹی ٹاسنگ کو ریکارڈ کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
جب اس ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ عادت نقصاندہ ہے اور دماغی افعال کو متاثر کرتی ہے جو بالآخر اچھی نیند کو دور بھگاتی ہے۔