• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان: 4 ملکی کرکٹ سیریز، شکست کے باوجود یو اے ای ٹاپ پوزیشن پر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عمان میں ہونے والی 4 ملکی کرکٹ سیریز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آخری میچ میں عمان کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹاپ پوزیشن پر رہی ہے۔ 

ایونٹ کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے نیپال کو 16 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جیوسوپر براہ راست نشر کیے گئے۔ 

عمان میں ایونٹ کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے نیپال کے خلاف 127 رنز بنائے جارج ڈوکریل 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

دپیندرا سنگھ آری نے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں نیپال کے آصف شیخ نے 23، کشال بھرٹل نے15 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دپیندرا سنگھ آری 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم اس کے باوجود نیپال کی ٹیم 9 وکٹوں پر 111 رنز ہی بنا سکی۔

اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے عمان کے خلاف آٹھ وکٹ پر 164 رنز بنائے، محمد وسیم نے 44 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

عمان کی جانب سے عامر کلیم نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں عمان کے بیٹرز نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر کیشپ پراجاپتی نے 69 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 7 وکٹ سے فتح دلا دی۔

ایونٹ کے اختتام پر یو اے ای اور آئرلینڈ کے 4، 4 پوائنٹس رہے، رن ریٹ کی بنیاد پر یو اے ای نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید