• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں آج کونسی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن سیون میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی۔

آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد پلے آف مرحلے سے باہر ہوگئی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج سے میدان مکمل بھرا ہوگا، مکمل ویکسی نیٹڈ سو فیصد شائقینِ کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

آج سے لاہور کے 6 مقامات سے شائقین کی آسانی کے لیے اسٹیڈیم تک اسپیشل روٹس پر 27 فروری تک بسیں چلیں گی۔شائقین کو شام ساڑھے 4 بجے پک اور رات پونے بارہ بجے ڈراپ کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید