• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عماد وسیم پر جرمانہ عائد


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 7 کے اکیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے اسپنر عماد وسیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

میچ کے پہلے اوور میں رحمان اللّٰہ گرباز کو آؤٹ کر کے نامناسب ردعمل ظاہر کرنے پر عماد وسیم پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

عماد وسیم نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی ٹیم کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید