• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کا ریکارڈ توڑ دیا

2018  میں لاہور قلندرز مسلسل چھ میچز میں ناکام ہوئی تھی
2018 میں لاہور قلندرز مسلسل چھ میچز میں ناکام ہوئی تھی

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک سیزن میں مسلسل سات میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز پی ایس ایل کے ایک سیزن میں مسلسل چھ میچز ہاری تھی۔

2018  میں لاہور قلندرز مسلسل چھ میچز میں ناکام ہوئی تھی، کراچی کنگز نے سیزن سیون میں مسلسل سات ناکامیوں کے ساتھ لیگ کا نیا ریکارڈ بنایا۔

گزشتہ روز اسلام آباد اور کراچی کنگز کے مقابلے میں عماد وسیم اور قاسم اکرم کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود اسلام آباد نے آخری اوور میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز ڈارمے کے بعد ایک رن سے نا قابل یقین شکست دی۔

بابر اعظم کی قیادت میں کراچی کنگز مایوس کن انداز میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اب تک 6 ایڈیشنز کھیلے جا چکے ہیں جن میں دو مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  ایک، ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے سیزن 5 میں کراچی کنگز اور سیزن 6 میں ملتان سلطانز فاتح قرار پائے تھے۔

سیزن سیون کے سنسنی خیز میچز کا آغاز کراچی میں ہوا تھا جبکہ اب دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے، ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید