• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو، ورجیینیا سے معاہدے کے بعد بھی شاہی اعزازات سے محروم

شہزادہ اینڈریو نے ورجیینیا رابرٹس کے ساتھ مالی معاہدہ کرلیا
شہزادہ اینڈریو نے ورجیینیا رابرٹس کے ساتھ مالی معاہدہ کرلیا

برطانوی شہزادہ اینڈریو نے جنسی زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون ورجینیارابرٹس کےساتھ مالی معاہدہ کرلیا لیکن اب بھی وہ اپنی شاہی حیثیت کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مالی معاہدہ کتنی رقم پر ہوا اس بارے میں عوام کو نہیں بتایا جائے گا لیکن دونوں فریقین  کے وکلاء نے تصدیق کی ہے کہ اینڈریو ورجینیا کے خیراتی ادارے کو کافی بڑی رقم عطیہ کریں گے۔

یہ معاہدہ چند ہفتے قبل ہوا جب اینڈریو کو ایک بیان دینے کے لیے بیٹھنا تھا، جس میں ورجینیا کے وکلاء نے بھی ان سے پوچھ گچھ کرنی تھی۔

شاہی مبصر اُمِڈ سکوبی نے کیس میں ہونے والی پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ’آج کی یہ خبریں اینڈریو کی شاہی حیثیت کو تبدیل نہیں کریں گی جو اعزازات شہزادے سے چھین لیے گئے تھے وہ واپس نہیں کیے جائیں گے اور وہ اب بھی اپنی شاہی حیثیت کااستعمال نہیں کرسکتے‘۔

یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مالی معاہدہ کرکے معاملے کو عدالت کے باہر ہی نمٹانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید