• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں پھر کبھی موقع ملا تو میں دوبارہ ثمینہ احمد سے نکاح کرلوں گا، منظر صہبائی

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار منظر صہبائی نے اپنی زندگی میں ایک بڑی غلطی دہرانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 2020میں پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد نے شادی کر لی تھی۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار منظر صہبائی نے پوچھے جانے والے سوال کا بہت خوبصورت جواب دیا ہے ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر زندگی میں کوئی غلطی دہرانے کا موقع ملے تو وہ کونسی غلطی ہوگی؟۔اس سوال کا جواب دیتے ہوئے منظر صہبائی نے کہا ہے کہ اگر مجھے زندگی میں پھر کبھی ایسا موقع ملا تو میں ایک بار پھر اپنی اہلیہ ثمینہ احمد سے نکاح کرلوں گا۔

دل لگی سے مزید