• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ حکومت کیلئے اہم ہے، وزير اعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔

 خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ملک میں ریکارڈ مہنگائی کی گئی ہے، عمران حکومت نے قرضوں کے اوپر قرضے لئے اور الزام سابقہ حکومت پر ڈال رہے ہیں۔

 منظور وسان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے، جب تک مہنگائی کم نہیں ہوگی تب تک تحریک جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید