• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے صارفین کی چیخیں نکلوانے کی تیاری

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ مانگ لیا، جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کے صارفین کی چیخیں نکل سکتی ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ بجلی 6 روپے 10 پیسے مہنگی کر کے صارفین پر 60 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔

نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت 28 فروری کو کی جائے گی۔

درخواست میں جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے یعنی اگر جنوری میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 17 فیصد جی ایس ٹی سمیت 2141 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

درخواست کے مطابق جنوری میں کل 8 ارب 79 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس میں سے 8 ارب 42 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فروخت کی گئی۔

درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد جاری ہو گا۔

بجلی مہنگی کرنے کی یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی ڈسکوز کے لیے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید