• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ پٹ کی شکایت پر انجلینا جولی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف ان کے سابق شوہر بریڈ پٹ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ نے اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اجازت کے بغیر اور غیر قانونی طریقے سے فرانس کی جائیداد کے شیئر زروسی سرمایہ کار کو فروخت کیے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ درج مقدمے کے مطابق دونوں کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ ایک دوسرے کی اجازت کے بغیر کسی جائیداد کے کوئی بھی شیئر فروحت نہیں کیے جائینگے۔خیال رہے کہ معروف اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ سال 2004 سے قریبی دوست تھے اور سال 2014 میں انہوں نے شادی کرلی لیکن یہ رشتہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکا اور سال 2016 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

دل لگی سے مزید