پاکستان ہاکی فیڈریشن اکتوبر میں پاکستان سپر لیگ کی طرز پر ہاکی لیگ کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کی پانچ مختلف کٹیگریز بنائی جائیں گی ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق پانچ کٹیگریز پلاٹینم ، ڈائمنڈ ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔
پلاٹینم کٹیگری کے کھلاڑیوں کو20 لاکھ روپے دینے کی تجویز ہے جبکہ ڈائمنڈ کے لیئے 15 ہزار ڈالرز ، گولڈ کے لیے 12 ہزار ڈالرز، سلور 8 ہزار جبکہ ایمرجنگ کے لیئے پانچ ہزار ڈالرز رکھے جائیں گے ۔
پی ایچ ایف کی خواہش ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی اس لیگ کے لیئے لایا جائے اس لیئے پلاٹینم کٹیگری کے لیئے 20 ہزار ڈالرز رکھے جا سکتے ہیں ۔چھ ٹیموں کی لیگ میں ہر ٹیم پانچ غیر ملکی کھلاڑی رکھ سکتی ہے ۔